پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزکی گوجرانوالہ میںکارروائی ، صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس کوسربمہر کردیا

منگل 24 اپریل 2018 23:20

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے گوجرانوالہ میںکارروائی کرتے ہوئے مضرِصحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس کوسربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر 272,000ے جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطا بق فوڈ سیفٹی ٹیموںنے گوجرانوالہ میںکارروائیوںکے دوران پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،مضر صحت اجزاء کے استعمال پر مہر سویٹس اینڈ پروڈکشن یو نٹ جبکہ میڈیکلز کی عدم مو جودگی، صفائی کے ناقص انتظانات پرلبرٹی سلاداورسٹوریج کے ناقص انتظامات پرتجمل دواخانہ کو سر بمہر کر دیا۔

گجرات کے مختلف میں علاقوںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران غیر معیاری گوشت کے استعمال،صفائی کے ناقص انتظامات پرشالیمار ہوٹل،الخلیج ریسٹورنٹ جبکہ کیمیکل ڈرمز اورکھلے رنگوں کے استعمال پرندیم پروڈ کشن یو نٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںگوجرانوالہ اور گجرات میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے متعددفوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر147,500کے جرمانے عائد کیے۔

ضلع سیالکوٹ نارووال اور منڈی بہائوالدین کے علاقوںمیں چیکنگ کے دوران کیمیکل ڈرمز،زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 124,500کے جرمانے عائد کیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بر آمد5,000گٹکا ساشے،50کلومضرِ صحت رنگ،حشرات زدہ مٹھائی، استعمال شدہ آئل، زائدالمعیاد بوتلیں، اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،سویٹ ہائوسز،ریسٹورنٹس،ہو ٹلز اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :