چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی آگاہی ،ترقی ، رہنمائی اور مالی معاونت کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اسسٹنٹ چیف منیجر سٹیٹ بنک

منگل اپریل 23:20

سیالکوٹ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) اسسٹنٹ چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان محمد عثمان اورچیئرمین گلوز ایسوسی ایشن چیئرمین ندیم عبداللہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروںSME کی آگاہی ،ترقی ، رہنمائی اور مالی معاونت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹیٹ بنک آ ف پاکستان اور پاکستان گلوز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار آگاہی ایس ایم ایز بزنس /ایکسپورٹ ان ڈومین میں کیا ۔

ان سے قبل حاجی آفتاب برلاس ، وائس چیئرمین شیخ امجد حسین ،علی رضا شاہد ،ملک نصیر، چودھری محمد ارشد ، چودھری اعجاز اورضرار ڈوڈھی، چودھری قمر منیر سلہری نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان گلوز ایسوسی ایشن کے ممبران ایکسپورٹ کوالٹی لیدر پراڈکٹ انڈسٹریل گلوز، سپورٹس، ونٹر گلوز فیشن ، باکسنگ اور دیگر ایکسپورٹ کوالٹی گلوز کی تیاری کے بعد برآمد کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے آگاہی سیمینار ،تربیتی ورکشاپس اور دیگر اجلاسوں کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروںSME ایس ایم ایز بزنس /ایکسپورٹرز کے لئے بہت مفید ثابت ہو رہیں ہیں بعد ازاں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروںSME اسسٹنٹ چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان محمد عثمان کو یادگاری شیلڈ دے دی۔

متعلقہ عنوان :