سیلاب کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے 26اپریل کو آزمائشی مشق ہو گی

منگل اپریل 23:20

سیالکوٹ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) مون سون کے ممکنہ شدید بارشوں اور شہر کے وسط سے گذرنے والے برساتی نالہ جات نالہ ایک، ڈیک اور پلکھو میں ممکنہ طغیانی سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے اور متعلقہ اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ کے معیار کی جانچ کیلئے 26اپریل کو نالہ بھیڈ پر آزمائشی مشق کی جائے گی جس میں ریسکیو 1122، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ریونیو، محکمہ انہار، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، صحت ، سول ڈیفنس، سوئی گیس ۔

(جاری ہے)

گیپکو اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حصہ لیں گے اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اپنے وسائل اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ/ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے بتائی گئی ۔ اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی سمبڑیال توقیر چیمہ ، اے سی ڈسکہ میاں نذیر، اے سی پسرور عمر شیرازی ، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے سیالکوٹ ماجدخان کے متعلق محکمہ کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :