کوئٹہ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوںکاکوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 24 اپریل 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں و اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ ‘ حاجی اسلام بلوچ ‘ یاسمین لہڑی ‘ ڈاکٹر شمع اسحاق نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میاں غنڈی ‘ ایئرپورٹ روڈ پر فورسز اور پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے قیمتی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہماری فورسز نے قربانیاں دیکر امن دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :