Live Updates

ْآئندہ عام انتخابات کے موقع پر کارکن مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، ڈاکٹر اظہر جدون

منگل 24 اپریل 2018 23:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل کارکنوں کو پہلے سے زیادہ مثالی نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ سیاسی مخالفین کو منفی تنقید کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

نواں شہر میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کی علمبردار جماعت ہے اور اس اعلیٰ ترین مقصد کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ کارکن اختلافات اور ایک دوسرے کے بارے میں بدگمانیوں سے گریز کریں۔

جرگہ کی میزبانی و صدارت ڈاکٹر اظہر جدون اور ضلع ناظم علی خان جدون نے کی جنہوں نے اپنے خطاب میں کارکنوں کو پر زور دیا آئندہ عام انتخابات ہوں یا نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے سماجی تبدیلی کیلئے سیاست ہر محاذ پر کامیابی صرف اور صرف باہمی اتحاد و اتفاق سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین بالخصوص سابق ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب نے کارکنوں کو باہم شیروشکر ہونے اور آپس میں اتحاد سے مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات