جامع مسجد ناڑی والی مدرسہ عربیہ اسلامیہ عبدالله بن مسعود مانسہرہ میں عظیم الشان محفل نعت

منگل اپریل 23:29

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) جامع مسجد ناڑی والی مدرسہ عربیہ اسلامیہ عبدالله بن مسعود مانسہرہ میں ایک عظیم الشان محفل نعت جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ محفل نعت کے مہمان خصوصی مولانا شاہد عمران عارفی اور مولانا رانا عثمان قصوری تھے۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن، مطیع الرحمن، اطہر ہاشمی، شیخ الحدیث خلیل الرحمن، مولانا قاضی اورنگزیب، قاری عبید الرحمن قریشی، حاجی شہزا د، مفتی فیصل، مولانا الطاف الرحمن، قاری ابراہیم، مولانا جاوید رحمانی، مولانا انور شاہ، وحید خان سواتی، فیاض سلہریا، مولانا نور الرحمن، مولانا ڈاکٹر سعید عبدالله، مولانا ایوب و دیگر علماء کرام اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قاری لطیف الرحمن اور مفتی بلال نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور مولانا شاہد عمران عارفی اور مولانا عثمان قصوری اور شعیب عزیز، مطیع الرحمن اطہر نے خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام اور نظمیں پیش کیں۔ مدرسہ عربیہ اسلامیہ عبدالله بن مسعود ناڑی والی مسجد میں 31 طلبا کرام نے حفظ القرآن کی تکمیل کی اور ان کی دستار بندی کی گئی اور طلباء نے اپنے مخصوص انداز میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے دینی مدارس پر روشنی ڈالی اور نبی اکرمؐ کی سیرت پر خصوصی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، دینی مدارس اسلام کی ابیاری کر رہے ہیں، دینی مدارس اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہیں، دینی مدارس کی بنیاد نبی کریمؐ نے رکھی ہے، نبی کریمؐ نے جس کی بنیادرکھی ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کو نہیں مٹا سکتی، دینی مدارس کے خلاف سازش اغیار کے کہنے پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نبی کریمؐ کی سنتوں کے مطابق زندگی گذاریں گے تو ہم کامیاب ورنہ ناکامی ہماری مقدر ہو گی، قرآن کریم کے احکامات پر ہم عمل کریں گے تو ہماری نجات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :