بزم حسان پاکستان اکابر کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے محبت اور امن کی دعوت دے رہی ہے، حضرت مولانا شاہد عمران

منگل اپریل 23:29

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بزم حسان ؓ پاکستان میں محبت رسولؐ کا پیغام دیتی ہے، نعت کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں عشق رسولؐ پیدا کرنا بزم حسان کی اولیت ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار بزم حسان پاکستان کے مرکزی چیئرمین حضرت مولانا شاہد عمران عارفی نے بزم حسان ضلع مانسہرہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزم حسان محبت اور امن کا پیغام دے رہی ہے اور نعت کی صورت میں علماء دیوبند کی ترجمانی کر رہی ہے۔

بزم حسان پنجاب کے صوبائی صدر رانا عثمان قصوری نے مزید کہا کہ علماء دیوبند نے ہمیشہ عشق رسولؐ، محبت امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے، بزم حسان پاکستان بھی اپنے اکابر کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے محبت اور امن کی دعوت دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

قائدین اور اراکین اجلاس نے بزم حسان ؓ کی ضلعی قیادت مولانا سید انور شاہ اور قاری عبدالقدیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بزم حسان ؓ ضلع مانسہرہ کی وہی پرانی باڈی ہے، اس پر سب اعتماد کرتے ہیں اور انشاء الله بزم حسان ؓ ضلع مانسہرہ میں ایک گرینڈ محفل حمد و نعت کا انعقاد جلد ہی کرے گی۔

اجلاس کی صدارت بھی مرکزی چیئر مین حضرت مولانا شاہد عمران عارفی نے ہی کی اور آخر میں ان ہی کی دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ دعا میں ابن امیر شریعت ؒ حضرت مولانا سید عطاء المومن شاہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :