حالیہ بارشوں کے پیش نظر ابھی تک کوئی ڈینگی وائرس یا ڈینگی سے متا ثرہ مر یض رپورٹ نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 24 اپریل 2018 23:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ا شعر اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظرجگہ جگہ کھڑا رہنے وا لا پانی ڈینگی بریڈنگ کے لئے سازگار ہے تاہم ابھی تک کوئی ڈینگی وائرس یا ڈینگی سے متاثرہ مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ لوگوں میں آگاہی کو عام کیا جائے کہ بارش کے پا نی کو چھت یا گملوں میں کھڑا نہ رہنے دیا جائے نیز یہ کہ صفائی نصف ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کی ضامن بھی ہے اس لئے انسداد ڈ ینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے اپنے ارد گرد کے ما حو ل کو صاف ستھرا ر کھا جائے تا کہ ڈ ینگی بر یڈ نگ کے سپاٹس کے خد شے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے ہفتہ وارانہ جائزہ اجلاس میں سرکاری محکموں کی جانب سے انسداد ڈینگی سر گر میوں کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چو ہد ری، ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، ڈی ایچ او ڈا کٹر عامر شیخ،ڈا کٹر مبشر،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود، ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوا ٹر) نے مز ید کہا کہ چو نکہ بار ش و جہ سے لاروا بر یڈ نگ کے لئے جگہ میسر ہو گئی ہے اس لئے سپروائزری ٹیرز اس سلسلے میں خصو صی تو جہ فر ما ئیں۔ انہوں نے واسا اور آ ر ڈ بلیو ایم سی حکام کو بھی اس سلسلے میں ہدا یات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندر کہیں بھی پا نی کھڑ ے ہو نے کی شکایات پر فو ری عمل کرتے ہو ئے نکاسی آب کا انتظام کیا جائے اور ماحول کی صفا ئی کو یقینی بنایا جا ئے۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر محمد سہیل چوہدری ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ ضلعی حدود میں مو جود کباڑ خانوں اور قبرستا نو ں میں خصوصی ڈ ینگی سر و یلئنس کروائی جا رہی ہے او ر ہائوس ہو لڈ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویو سرگرمیوں کے لئے مربوط نظام مرتب کرکے تمام تر ڈیٹا جمع کرتے ہوئے جو علاقے اس سے پہلے نظر انداز ہو چکے ہیں، وہا ں خصوصی تو جہ د ی جا ئیگی۔

متعلقہ عنوان :