محکمہ انسداد رشوت ستانی کے زیر اہتمام کل میونسپل کمیٹی ہال تحصیل کوٹلی ستیاںکھلی کچہری کاانعقاد ہوگا

منگل 24 اپریل 2018 23:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) محکمہ انسداد رشوت ستانی راولپنڈی کے زیر اہتمام آج دن ایک بجے میونسپل کمیٹی ہال تحصیل کوٹلی ستیاں میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر محکمہ انسدادرشوت ستانی راولپنڈی ڈویژن عارف رحیم کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے۔ اس موقع پر سرکاری محکموں میں مبینہ بد عنوانیوں سے متعلق پائے جانے والی عوامی شکایات کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ تحصیل کوٹلی ستیاں کی عوام اس کھلی کچہری میں اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔