ْغازی بروتھا سے پانی کی سپلائی شروع ہونے سے کینٹ کے مکینوں کا مسئلہ حل جا ئے گا،رشید خان

منگل اپریل 23:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ گرمیوں کی آمد آمد ہے لوگوں کو چاہیے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں ،،پانی ضائع کرنے ،،گاڑیاں دھونے اورگلی میں بہانے کے بجائے ہمسائیوں کودیں تاکہ انکی ضروریات بھی پوری ہوسکیں، ایم این اے ملک ابرارنے کینٹ کے علاقوں سے پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے دن رات کوششیں کی ہیں،غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کیلئے کو ششیں کی جارہی ہیں جیسے ہی پانی کی سپلائی شروع ہوئی کینٹ کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوجائیگاان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس مغل آباد میں اہلیان علاقہ کے ایک وفد سے وارڈ میں پانی کی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمد خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کینٹ سے جیتے گی کیونکہ ایم این اے ملک ابرار نے اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں کہ ان کا کوئی بھی اب مقابلہ نہیں کرسکتا۔