برطانوی گاؤں ہر سال دو سینٹی میٹر اونچا ہو رہا ہے، کوئی اس کی وجہ نہیں جانتا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 23:48

برطانوی گاؤں  ہر سال دو سینٹی میٹر اونچا ہو رہا ہے، کوئی اس کی وجہ نہیں ..
ڈیون، برطانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں ول لینڈ کے  باسی اب کہہ سکتے ہیں کہ وہ دنیا میں بلند مقام پر فائز ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق یہ گاؤں ہر سال 2 سینٹی میٹر یا 0.7 انچ اونچا ہو رہا ہے لیکن سائنسدانوں کو اس کی وجہ بھی  معلوم نہیں ہے۔
یہ انکشاف یونیورسٹی آف نوٹنگھم کی ایک کمپنی جیومیٹک وینچر لمیٹڈ نے کیا ہے۔ یہ کمپنی 2015 سے 2017 تک سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے برطانیہ کی زمینی حرکت کا نقشہ بناتی رہی ہے۔

(جاری ہے)


ان تصاویر کے تجزیے سے پتا چلا کہ اس میں 1.2 میل یا 2 کلومیٹر کا علاقہ ہر سال 2 سینٹی میٹر اونچا ہو رہا ہے۔ اس طرح کا مظہر متروک کانوں میں تو رونما ہوتا ہے لیکن ول لینڈ میں اس طرح کی کوئی کان یا دوسری چیز نہیں۔ کمپنی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر اینڈی سوٹر نے بتایا کہ انہوں نے برٹش جیالوجیکل سوسائٹی سے اس علاقے میں کان کنی کی تاریخ کے بارے میں دریافت کیا ہے لیکن وہاں سے بھی انہیں علاقے میں کانوں کے نہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔
ماہرین نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ انہیں اس معاملے کی تحقیق کرنی چاہیے۔ اگر گاؤں کی اونچائی زیر زمین سیم کی وجہ سے بڑھ رہی ہے تو یہ مستقبل قریب میں ماحولیات کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :