وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار،چند شرپسند عناصر ملک میں دہشت گردی کے ذریعہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے درپے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

بدھ 25 اپریل 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملک میں دہشت گردی کے ذریعہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے درپے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ وفاقی وزیر نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔