اسرائیلی وزیر دفاع کی شام میں روسی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکی

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسرائیلی وزیر دفاع لیبر مان نے دھمکی دی ہے کہ شام میں نصب روسی ڈیفنس سسٹم اس کے اہداف کے خلاف استعمال کئے جانے کی صورت میں اس سسٹم پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ بیت المقدس سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ روس کی طرف سے شام کو دیئے جانے والا یہ دفاعی نظام اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے ورنہ جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس سے قبل روسی میڈیا نے کہا تھا کہ روس جلد ہی ایس-300 دفاعی نظام شام میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ روسی حکومت نے ابھی تک باضابطہ طور پر شام کو ایئر ڈیفنس نظام فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :