سعودی کابینہ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیدی

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سعودی کابینہ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے حفر الباطن کو میونسپلٹی کا درجہ دے دیا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض کے قصر یمامہ میں اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

(جاری ہے)

وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے بین الاقوامی ، علاقائی اور عرب حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں سننے کے بعد تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے حفر الباطن کو میونسپلٹی کا درجہ دے دیا ہے۔

سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین آئندہ ہفتے کو القدیہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور یہ ریاض کے مغرب میں قائم کیا جائے گا جو تفریحی ، ثقافتی اور کھیلوں کا شہر ہوگا جس سے مملکت کو مزید اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :