سعودی عرب میں سینما ٹکٹ کی قیمت 75ریال کرنے پر تنقید

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سعودی عرب میں سینما کی ٹکٹ کو 50 ریال سی 75 ریال کرنے پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔ سعودی سینما گھر کے ٹکٹوں کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے اس اعلان نے کہ ٹکٹ 75ریال کا ہوگا سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

(جاری ہے)

سعودیوں نے متضاد آراء دیں تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سینما گھر جانے کے لئے فی کس 75ریال حد سے زیاد ہ ہیں جسے فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔