سعودی عرب ، انعام کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا پاکستانی گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ اپریل 10:54

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء)   سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ المکرمہ میں پولیس نے غیر ملکیوں کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق گروہ 11 پاکستانیوں پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

مکہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 11 پاکستانیوں پر مشتمل یہ گروہ تارکین وطن کو وٹس ایپ اور موبائل پر میسج بھیجتا تھا اور انھیں لالچ دیتے تھے کہ فلاں کمپنی کی جانب سے آپکا انعام نکلا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے آپکی تفصیلات درکار ہوں گی ۔

میسج پر انعام کا لالچ دے کر یہ گروہ تارکین وطن سے انکی بینک تفصیلات اور دیگر نجی کوائف حاصل کرتے تھے ۔ پولیس نے اس گروہ کے قبضے سے کئی موبائل اور سمیں برآمد کیں ہیں ۔ تفتیش کے دوران اس گروہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے کہ وہ لوگوں کو دھوکے سے لوٹتے تھے ۔ پولیس نےکیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔