اظہر علی خان کو چیف کنزرویٹر مالاکنڈ تعینات کردیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اظہر علی خان کو چیف کنزرویٹر مالاکنڈ تعینات کر دیا گیا۔ کنزرویٹو لوئر ہزارہ اور اپر ہزارہ کا چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ اظہر علی خان ہزارہ ڈویژن کے علاوہ صوبہ کے دیگر مختلف علاقوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اظہر علی خان کی محکمہ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے خدمات کو سراہا۔

وہ بیرون ممالک سے اپنے شعبہ میں تعلیم حاصل کرکے آئے ہیں۔ اظہر علی خان نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ و فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :