فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعددہوٹلوں کو سیل کر کے کارروائی شروع کردی

بدھ اپریل 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صفائی کی ناقص صورتحال پر میاں جی پنجاب ہوٹل اور لاثانی ہوٹل کو سیل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے گذشتہ روز مانسہرہ روڈ پر میاں جی پنجاب ہوٹل اور لاثانی ہوٹل کو چیک کیا، فوڈ اتھارٹی نے صفائی کی ناقص صورتحال پر دونوں ہوٹلوں کو سیل کر دیا اور ان کے خلاف دیگر کارروائی بھی شروع کر دی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ صفائی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام ہوٹلز اور کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز حفظان صحت کے اصولوں کو اپنائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :