میرپور پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

بدھ اپریل 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) میرپور پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ عظیم عرف منصور کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس نے گذشتہ روز چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش راجہ عظیم عرف منصور کے خلاف شراب فروشی کے نو مقدمات درج ہیں لیکن وہ گرفتار نہیں ہو سکا تھا۔ ڈی پی او نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے بلقیاز ٹائون میں چھاپہ مار کر 50 بوتل شراب برآمد کی تھی جس کے بعد پولیس نے گذشتہ روز ملزم راجہ عظیم عرف منصور کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :