عطائی ڈاکٹرزکے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ڈرگ کنٹرولر قصور

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

قصور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ضلع بھرمیں عطائی ڈاکٹرزکے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈرگ کنٹرولر قصور رانا عبدالمتین خان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں جوعطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم چلائی گئی ہے اس کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کو شاں ہیں‘ عطائی ڈاکٹروں کی دوکانوں پردن رات چھاپے مارے جارہے ہیں اب کوئی بھی عطائی ڈاکٹر نہیں رہے گا۔ ڈرگ کنٹرولر قصور نے بتایا کہ آپریشن کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے اور ٹیمیں دن رات دیہاتوں قصبوں شہراور گردنواح میں کام کررہی ہیں۔عطائی ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :