شترمرغ کے انڈے کی سفیدی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے مفید ہے، طبی ماہرین

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

قصور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) طبی ماہرین نے جدید ترین تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ شترمرغ کے انڈے کی سفیدی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔انہوں نے بتایا کہ صحت کے متعلق جدید دنیامیں کھانے کی عادتیں تبدیل ہوچکی ہیں جس سے لوگوں کا رجحان کم چکنائی والی خوراک کی جانب بڑھ گیاہے اسلئے شترمرغ کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ماہرین لائیوسٹاک وپولٹری فارمنگ نے بتایا کہ مادہ شترمرغ ہر مادہ ایک سیزن میں 50سے 70انڈے دیتی ہے اور انڈے سے بچہ 42دنوں میں نکلتاہے ‘مادہ شترمرغ 40سال تک انڈے دیتی ہے ۔ افریقی ممالک پوری دنیا میں شترمرغ کا گوشت اور دیگر مصنوعات مہیاکرنے میں سرفہرست ہیں اور 67فیصد شترمرغ کا گوشت‘پر‘ چمڑا‘ بین الاقوامی طورپر درآمد برآمد کئے جاتے ہیں نیزآسٹریلیا‘یورپ‘ مشرق وسطی اورامریکہ میں بھی اس کی پیداوار دن بدن بڑھ رہی ہے،پاکستان میں ابھی تک کمرشل بنیادوں پراس کی فارمنگ کا عمل شروع نہیںکیاجاسکاہے۔انہوں نے بتایا کہ شترمرغ فارمنگ سب سے زیادہ منافع بخش زرعی کاروبار سمجھاجاتاہے ،اس کے گوشت کے علاوہ شترمرغ سے بیش قیمتی پر‘تیل‘ چمڑااوردیگر اشیاء حاصل ہوتی ہیں۔