دیپیکا پڈوکون کا برطانوی جریدے ’’ٹینگز‘‘ کے سر ورق کے لئے فوٹو شوٹ

بدھ اپریل 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون برطانوی جریدے ’’ٹینگز‘‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے برطانوی جریدے کے سر ورق کے لئے فوٹوشوٹ کروایا،اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فوٹوشوٹ دیپیکا نے برطانوی ماہانہ جریدے ’’ٹینگز‘‘ کے سرورق کیلئے کروایا ہے۔ اس سے قبل اسی میگزین کیلئے ہالی وڈکی کئی نامور اداکارائیں فوٹوشوٹ کرواچکی ہیں۔دیپیکا کو حال ہی میں امریکی میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :