ازابیل کیف نے فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے رقص کی تربیت لینا شروع کر دی

بدھ اپریل 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے رقص کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ازابیل کیف کو سلمان خان جلد ہی بالی وڈ انڈسٹری میں متعارف کروائیں گے۔ فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ میں ازابیل کے ساتھ سورج پنچولی نظر آئیں گے۔ ازابیل ایک اداکارہ بننے کیلئے گر سیکھ رہی ہیں،وہ مختلف انداز کے رقص سیکھنے میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہی ہیں۔