ارجن کپور نے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر پہنچ کر ابھیشیک ورما کی حوصلہ افزائی کی

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر پہنچ کر ہدایتکار ابھیشیک ورما کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا اور ادیتیا رائے کپور نے کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی اورپہلے دن کی چند تصاویر شئیر کیں۔ اسی دوران ارجن کپور نے سیٹ پر پہنچ کر فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما سے ملاقات کی اور فلم بارے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون،سوناکشی سنہا اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :