علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیڈ ایکس کی پہلی تقریب 5 مئی کو ہوگی

بدھ اپریل 11:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیڈ ایکس کی پہلی تقریب 5 مئی کو منعقد ہوگی۔ اس ایونٹ کے تحت ’’پرامن کل‘‘ کے آئیڈیاز زیربحث لائے جائیں گے۔ اس تقریب کے مقررین میں مختلف مضامین جن میں قانون اور سماجی انصاف، آرٹ اور ثقافت، تفریح، صحت، تعلیم،، ماحولیات، معاشیات، کاروبار،، تجارت اور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سے زائد ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کے اس میگا ایونٹ میں ٹاک ویڈیوز اور براہ راست تقاریر کے ذریعے طلبہ کے خیالات اور ان کے ریسرچ ورک کی ترویج کی جائے گی۔ ’’پرامن کل‘‘ ٹیڈ ایکس ایونٹ کا مرکزی تھیم ہے جو ہر بچے اور جوان کا ایک خواب ہے۔ ٹیڈ 1984ء میں ایک کانفرنس کے طور پر متعارف ہوا تھا جس کا دائرہ ٹیکنالوجی،، تفریح اور ڈیزائن تک محدود تھا، اب یہ 110 مختلف زبانوں میں تقریباً تمام موضوعات سائنس سے بزنس اور عالمی مسائل کی ترویج کرتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تقریب ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کے اقدامات (ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنسز کے انعقاد) کی ترویج کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔