امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1330.84 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 9 ڈالر (0.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 1333 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1327.39 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 1329 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1327.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1329.20 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :