ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ اپریل 11:44

ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ جاپان کے ربڑ سٹاک میں اضافہ اور چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 1.2 ین کم ہوکر 187.6 ین فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 115 یوان کمی کے ساتھ 11530 یوان فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 1.8 امریکی سینٹ کم ہوکر 138.5 سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :