کیریئر کے آغاز میں بعض لوگوں نے اچھا سلوک نہیں کیا، انیتا حسن اندانی

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

کیریئر کے آغاز میں بعض لوگوں نے اچھا سلوک نہیں کیا، انیتا حسن اندانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بھی ایسے لوگوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ان سے اچھا سلوک نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ آپ کو ایسی صورتحال سے خود کو نکالنے کے لئے صحیح کوشش کرنی چاہیئے لیکن اب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی صورتحال یکسر بہتر ہو گئی ہے جبکہ ہمارے دور میںصورتحال کافی خراب تھی لیکن میں غلط بھی ہو سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہابتداء میں مجھے بطور گرو پروڈیوسر ایکتا کپور ملنے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں، ایک بار آپ اچھا آغاز کر لیں اور آپ کے شوز بھی کامیاب ہو جائیں تو آگے کام کرناآسان ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :