شاہ رخ خان ایک جادو ہیں، عالیہ بھٹ

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

شاہ رخ خان ایک جادو ہیں، عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان ایک جادو ہیں، ان کی شخصیت، آنکھیں، الفاظ، فن اداکاری اور ہر چیز بہت زبردست ہے اور ہر کسی پر ان کا سحر طاری ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’ڈیئر زندگی ‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے اور انہیں سراہتے ہوئے کہاکہ شاہ رخ خان ایک جادو ہیں، ان کی شخصیت، آنکھیں، الفاظ اور فن اداکاری بہت زبردست ہے اور ہر کسی پر ان کا سحر طاری ہو جاتا ہے کیونکہ الفاظ کی نسبت ان کا کام بولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس ہو تی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور یہ خاصیت بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے۔