مارول کی نئی سپر ہیرو فلم ’’وینم‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

بدھ اپریل 11:46

مارول کی نئی سپر ہیرو فلم ’’وینم‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایکشن، تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی ایکشن، تھرلر اور ہارر سائنس فکشن فلم ’وینم‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردار اداکرتے اور سپر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیںگے۔۔فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمدجینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میٹ ٹولماچ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :