مبشر لقمان نے علی ظفر اور میشا شفیع سے متعلق خبر دے دی ، علی ظفر نے میشا شفیع کو نوٹس کہاں بھجوایا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 11:42

مبشر لقمان نے علی ظفر اور میشا شفیع سے متعلق خبر دے دی ، علی ظفر نے میشا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے بتایا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ایک قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو نوٹس کسی سوشل میڈیا سائٹ پر نہیں بلکہ ان کے گھر بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نوٹس علی ظفر کے قانونی کونسل علی سبطین فاضلی نے بھجوایا ۔

جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع علی ظفر پر الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں گی بصورت دیگر انہین معینہ مدت ختم ہونے پر ہرجانے کے نوٹس کا سامنا کرنا ہو گا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اب ہو سکتا ہے کہ ٹویٹر سے ہٹ کر یہ معاملہ شاید ان کے گھروں میں ہی حل ہو جائے یا پھر اس کے حل کے لیے دونوں کو عدالت جانا پڑے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: