امارات میں آٹھ ماہ کا بچہ ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم مسرت تعینات

منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشی کو عام کرنا ہے،بیان

بدھ 25 اپریل 2018 11:56

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انوکھی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے تحت آٹھ ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں ملازم مسرت تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوش کو عام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو ملازم مسرت تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔ محمد الھاشمی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک خاتون ملازم کا بچہ ہے۔ آج کے بعد الھاشمی کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر لایا جائے گا تاکہ خوشی اور مسرت کے ماحول کو عام کیا جاسکے۔خیال رہے کہ امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ہاں اپنے ملازمین میں خوشی کو عام کرنے اور بھی متعدد اقدامات زیرغور ہیں جن میں صحت، اسپورٹس اور سماجی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ ان کا مقصد اتھارٹی کے اندر امید اور خوشی کے جذبات کو مہمیز دینا اور مسرت کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :