ایران کی علاقائی سکیورٹی پر خلیجی ممالک کو مذاکرات کی دعوت

ہم اسے خطے کے ،جس نے بہت جنگیں دیکھی ہیں ہمسایہ ممالک ہماری کوشش میں ساتھ دیں،ایرانی وزیرخارجہ

بدھ 25 اپریل 2018 11:56

ایران کی علاقائی سکیورٹی پر خلیجی ممالک کو مذاکرات کی دعوت
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ایران نے خلیجی ممالک کو خطے کی سکیورٹی پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ بالادستی کے فریب سے نکلیں جس کے باعث تباہ کن جنگیں ہو چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے خطے میں مذاکرات کے فورم کے قیام کی تجویز دی۔

(جاری ہے)

جواد ظریف نے کہا کہ ہم اس خطے کے جس نے بہت جنگیں دیکھی ہیں ہمسایہ ممالک کو دعوت دیتے ہیں اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں۔اقوام متحدہ میں بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بالادستی کے فریب میں رہنا یا دوسروں کو نقصان پہنچا کر اپنی سکیورٹی حاصل کرنے کی کوشش سے تصادم ہوتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اب اپنی قوت یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی کوشش کو ترک کیا جائے۔ایران کے وزیر خارجہ نے تجویز دی کہ سکیورٹی بلاکس کی جگہ ایک نئے سکیورٹی نیٹ ورک قائم کیا جائے۔