چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے؟ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 11:57

چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے؟ مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : ن لیگی رہنما مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب! اسحاق ڈار صاحب تو بیمار ہیں مگر سنگین جرم کا مرتکب، آرٹیکل 6 میں مطلوب فوجی ڈکٹیٹر مشرف جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر آپ کی نظروں کے سامنے ملک سے فرار ہو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا، کبھی اس کے بارے میں ایک لفظ بھی نکلا آپ کی زبان سے؟ انہوں نے اسحاق ڈار سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! کیا آپ کا سارا زور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے؟ کیا اس سے آگے جاتے ہوئے آپ کے پر جلتے ہیں ؟ یاد رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا تھا کہ اتنی لمبی بیماری نہیں ہو سکتی ، اسحاق ڈار کہاں ہیں؟