گجرات میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل نے نیا رُخ اختیار کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 12:06

گجرات میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل نے نیا رُخ اختیار کرلیا
گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : گجرات میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ثنا کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا کے مبینہ علاج معالجے کا بل اورمیڈیکل اسٹور کا نسخہ سامنے آ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ثنا طبیعت کی کرابی کی وجہ سے مبینہ طور پر اسپتال میں زیر علاج رہی۔

ثنا چیمہ کو معدے اور بلڈ پریشر کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نسخے کے اصل یا جعلی ہونےسے متعلق جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ 18 اپریل کو ثنا کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ثنا کی قبر کُشائی کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ لڑکی اٹلی میں شادی کرنے کی خواہشمند تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ گھر والے اس کی شادی رشتہ داروں میں کروانا چاہتے تھے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 18 اپریل کومنگووال غربی میں پاکستانی نژاد اٹلی کی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئییں، تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کردیا تھا۔ بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر ثناءچیمہ کے مبینہ قتل سے متعلق کئی رپورٹس اور پوسٹس سامنے آئیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کیا تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔