آغا حشر کاشمیری کی برسی28 اپریل کو منائی جائے گی

بدھ اپریل 12:16

آغا حشر کاشمیری کی برسی28 اپریل کو منائی جائے گی
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی برسی28اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ آغا حشر کاشمیری 4اپریل 1879ء کو پیدا ہوئے اور 28اپریل 1935ء کو 56برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری نے 1899ء میں مرید شک کے عنوان سے پہلا ڈرامہ لکھ کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 1931ء میں دل کی پیاس کے عنوان سے آخری ڈرامے سمیت کل 133ڈرامے تحریر کئے جنہیں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔