طلاق کی خبریں،اداکارہ ریما نے ردعمل دیدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 12:16

طلاق کی خبریں،اداکارہ ریما نے ردعمل دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : فلمسٹار ریما کی وطن واپسی کے بعد ان سے متعلق کئی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر واپس پاکستان آ گئی ہیں، لیکن اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ریما نے خود اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔ ریما نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں نے گذشتہ دو ہفتوں سے اس قسم کی گفتگو سنی ہے، جو مجھے جانتے ہیں ، جو مجھ سے واقف ہیں اور جو ہمیں قریب سے دیکھتے ہیں، یا جو خود مثبت سوچ رکھتے ہیں ان میں سے کسی نے ایسا سوال نہیں کیا۔

میں نے کہیں آ کر کوئی تردید کا کوئی بات نہیں کی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے ضرورت نہیں تھی۔ پُرانے وقتوں میں ہوتا تھا کہ کوئی بات ہو گی تو بات نکلے گی لیکن اب ہماری بد قدقسمتی یہ ہے کہ بات ہوتی نہیں بات بنائی جاتی ہے۔ ریما نے اپنی طلاق سے متعلق خبریں پھیلانے والوں سے متعلق کیا کہاآپ بھی دیکھیں: