شام کے لیے ڈونر کانفرنس، آٹھ ارب ڈالر اکٹھا کرنے کی کوشش

شام میں انسانی بحرانی المیے کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر مطلوبہ رقوم ضروری ہے،اقوام متحدہ

بدھ اپریل 12:37

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ برسلز میں شام پر ہونے والی ڈونر کانفرنس میں آٹھ ارب ڈالر جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ ملک شام کی تعمیر نو اور بحالی کی خاطر رقوم اکٹھا کرنے کے لیے برسلز میں ساتویں بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے ڈونر ممالک اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شام میں انسانی بحرانی المیے کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر مطلوبہ رقوم دستیاب بنائی جائیں۔ گزشتہ برس ایسی ہی ایک ڈونر کانفرنس میں شام کے لیے چھ بلین ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :