کینیڈا میں وین حملہ کے مرکزی ملزم پرفرد جرم عائد،13قتل کے الزامات

بدھ 25 اپریل 2018 12:37

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کینیڈا میں ایک وین کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے والے شخص پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا کہ اس پر اقدام قتل کے تیرہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورانٹو پولیس کے مطابق پچیس سالہ ڈرائیور الیک میناسیان نے دانستہ طور پر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی تھی، جس کی وجہ سے دس افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے اس ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا۔ اس واقعے کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے۔ الیک میناسیان ٹورانٹو کے نواحی علاقے رچمنڈ ہل کا رہائشی ہے۔ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ٹورانٹو میں اس ہفتے ترقی یافتہ ممالک جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔