جرمنی میں یہودی ٹوپی پہننے میں احتیاط برتیں، یہودی کونسل کا مشورہ

سامیت دشمنی پر قابو نہ پانے سے جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے،سربراہ یہودی کونسل کی گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 12:37

جرمنی میں یہودی ٹوپی پہننے میں احتیاط برتیں، یہودی کونسل کا مشورہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی تنظیم نے بڑے شہروں میں کپہ(یہودی ٹوپی) پہننے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تنظیم کے سربراہ جوزیف شٴْسٹر نے کہا کہ سامیت دشمنی پر قابو نہ پانے سے جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جرمنی میں رہائش پذیر یہودیوں کی سلامتی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل نے بھی یہودیوں سے نفرت کو گناہ قرار دیا ہے۔ چند دنوں قبل برلن میں کپہ پہنے ہوئے دو افراد پر حملہ کیا گیا تھا،جس کے بعد سامیت دشمنی کے موضوع پر دوبارہ سے بحث شروع ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :