سی پیک کی وجہ سے دنیا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے ، احسن اقبال

بدھ 25 اپریل 2018 12:41

سی پیک کی وجہ سے دنیا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے ، احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے دنیا کے ممالک پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں‘ مواقع سے فائدہ اٹھانے والے ممالک آج معاشی لیڈر ہیں‘ آج چین کی فی کس آمدنی اٹھارہ ہزار ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی فی کس آمدنی سولہ سو ڈالر ہے‘ دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے‘ چین پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔

بدھ کو سی پیک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی عالمی پہچان بن چکا ہے‘ سی پیک کی وجہ سے تمام ممالک پاکستان کے ساتھ کام کے خواہاں ہیں اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک سے پاکستان کا دنیا میں مثبت تشخص ابھر کر سامنے آیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیاء کے تمام ممالک پاکستان کے ساتھ کام کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی معاشی انقلاب کی صدی ہے دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا عالمی برانڈ اور پاکستان کی عالمی پہچان بن چکا ہے مواقع سے فائدہ اٹھانے والے ممالک آج معاشی لیڈر ہیں۔ آج چین کی فی کس آمدنی 8ہزار ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی فی کس آمدنی 1600ڈالر ہے چین پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی ی افتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ ہمیں ترقی کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ماضی میں پاکستان کی فی کس آمدنی تین سو ڈالر تھی جبکہ چین کی فی کس آمدنی دو سو ڈالر تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور خطے کا مستقبل وابستہ ہے۔