ْفیصل آباد‘ مضر صحت مٹھائی کھانے سے 5 بچوں کی حالت غیر ہو گئی‘

تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ اپریل 12:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو فیصل آباد کے علاقے محلہ شریف پورہ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ بچوں کی حالت خراب ہو گئی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام بچوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بچوں کا ماموں سویٹ شاپ سے مٹھائی لے کر آیا تھا، جسے کھانے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :