لیہ، خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

بدھ اپریل 12:42

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈرائیور کی غفلت یا تیز رفتاری، مزدور خاندانوں کی دنیا اجاڑ دی۔ لیہ کے علاقے فتح پور میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ملتان سے بھکر جانے والی بس نے ٹریکٹر ٹرالی کو روند ڈالا جس سے ڈرائیور سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔مرنے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تینوں بھائی درختوں کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے کہ جوگی اڈا کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔