پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘ سرمد سلیم

بدھ 25 اپریل 2018 12:42

پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘ سرمد سلیم
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع لوئیر دیر سرمد سلیم اکرم نے کہاہے کہ پولیو سے انکاری والدین اور پولیو مہم میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی علماء میڈیا اور والدین پولیو کی خاتمے میں اپناکرداراداکریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیو یوپیک چیئرمینوں کے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ‘ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سکندر اور پولیوفوکل پرسن ذکریا نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں 41یونین کونسلز کے یوپیگ چیئرمینوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :