پشاور، اسلامیہ کالجیٹ کے فارغ التحصیل طلبہ کیلئے الوداعی تقریب

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کے نیو ٹرائبل ہاسٹل میں طلبہ کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،مہمان خصوصی قومی کرکٹر محمد رضوان اور پرنسپل محمد طاہر تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں کرکٹر افتخار احمد ‘ سینئر وارڈ ن مشرف ، وارڈنز عبیدالرحمان‘ شریف خٹک‘ انعام اللہ ‘ قاری ہدایت اللہ ‘محمد زیب آفریدی ‘ فضل رحیم‘ سعید اللہ جان اورطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کرکٹر محمد رضوان نے کہاکہ طلبہ کو پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس کے بغیر منزل تک پہنچنا مشکل ہے۔ پرنسپل محمد طاہرنے کہاکہ اسلامیہ کالجیٹ سکول تاریخی درسگاہ ہے جس سے فارغ طلباء ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔فارغ التحصیل طلبا ء نے اس موقع پر کہا کہ سخت محنت کرکے اپنے ادارے کا نام مزید روشن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :