Live Updates

پی ٹی آئی اپنی صفوں میں شامل کرپٹ اور نااہل افراد کو تلاش کرے، صابر حسین اعوان

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) امیرجماعت اسلامی ضلع پشاورصابر حسین نے کہا ہے کہ اوپر کے حکم پر پی ٹی آئی والے اتنے سیخ پا کیوں ہو رہے ہیں، اس کی تصدیق تو پرویز خٹک نے خود کی ہے کہ اوپر کامطلب بنی گالہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بھی اوپر کا لفظ ہی استعمال کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو آئینہ میں اپنا عکس نظر آتا ہے تو سارا غصہ سراج الحق پر نکالتے ہیں۔

عمران خان سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل اور ایک روز بعد زرداری کو گالی دے رہے تھے لیکن ا لیکشن کے روز اپنے سینیٹروں سے زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگوائے۔ صابر حسین اعوان نے کہا کہ پرویز خٹک کی بات صحیح ہے وہ پانچ سال تک اوپر یعنی بنی گالہ ہی کے حکم پر صوبہ چلاتے رہے اور آخر میں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ الجھے ہوئے معاملات کو کیسے سلجھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے شوکاز نوٹس ایسے ایم پی ایز کو بھجوانا جو سرے سے پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ان کی الجھن کی سب سے بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی صاف ستھری قیادت ہے اس کا اعتراف ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا غصہ جماعت اسلامی پر نکالنے کی بجائے اپنی صفوں میں شامل کرپٹ اور نااہل افراد کو تلاش کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات