Live Updates

پشاور، لیکچرار عمران خان نے ریاضی میں پی ایچ ڈی کرلی

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) شعبہ ریاضی پشاور یونیورسٹی کے لیکچرار عمران خان نے چیئرمین ڈاکٹر عمران عزیز کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے امتحانی نشست میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ایگزامینرز کی کمیٹی پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمدعابد پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر ملک زوار حسین اور زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر فضل حق پرمشتمل تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات