اسلامیہ کالج میں عالمی یوم ارض کی مناسبت سے تقریب

بدھ اپریل 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں عالمی یوم ارض بھر پور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت تھے جبکہ صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کی۔ فیکلٹی ، ریسر چ سکالر ز اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمین کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے رہنے کے لئے زمین پیدا کی ہے ، اس لئے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس نعمت سے کس طرح فائدہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔ صدر محفل پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ہر کام ترتیب کے ساتھ کرنا چاہیے، اگر ہم اپنے اپنے حصے کی جگہ کو صاف رکھیں گے، تو سارا ملک صاف و ستھرا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :