شعبہ پشتو اسلامیہ کالج کے طلباء کا مشاہیرکے مزارات کا دورہ

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ پشتو بی ایس اور ایم اے کے طلباء نے چیئرمین ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کی سربراہی میں شاعرانسانیت حضرت رحمان باباؒاور صاحب سیف وقلم حضرت خوشحال خان خٹک کے مزارات کا مطالعاتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ادبی ہستیوں کے بارے میں طلباء وطالبات کو اساتذہ اور متعلقہ ادیبوں نے معلومات فراہم کیں خوشحال ادبی وثقافتی جرگہ نوشہرہ نے بابا کے مزار پر ظہرانے اور ادبی نشست کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر جان محمدجہانگیر‘خان محمدتنہا‘ پروفیسر نورالامین یوسفزئی اور ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے خوشحال خان خٹک بابا کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :