انجینئرنگ یونیورسٹی میں2 روزہ قومی کانفرنس شروع

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں’’پروفیشنل ٹرینڈز اِن انڈسٹریل اینڈ سسٹم انجینئرنگ‘‘کے موضوع پردوروزہ قومی کانفرنس شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی چیئر مین پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) انجینئرجاوید سلیم قریشی تھے ،کانفرنس میں وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، چیئر مین انڈسٹریل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، وائس چانسلر جامعہ عبدالولی ڈاکٹر محمد خورشید خان ، چیف ایگزیکٹو اٹک ریفائنری انجینئر عادل خٹک،فیکلٹی ممبران ، ریسر چ سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔

چیئرمین پی ای سی نے کہا کہ پی ای سی انجینئرز کیلئے سروس سٹرکچر کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے انجینئرز پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں بروئے کار لاتے ہوئے نوکریوں کے حصول کی بجائے انٹر پرنیورشپ اور بزنس ماڈل پر توجہ دیں اور کاروباری دنیا میں اپنی ہی فیلڈ میں اپنی جگہ بنائیں۔ وائس چانسلریو ای ٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ای سی کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی ہماری یونیورسٹی او بی ای سسٹم کا حصہ بن جائے گی۔